پاکستان میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق

پاکستان میں پشاور کے علاقہ چمکنی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈی ایس پی غنی خان جاں بحق جب کہ ان کے محافظ اورڈرائیورسمیت چارافراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پشاور کے علاقہ چمکنی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈی ایس پی غنی خان جاں بحق جب کہ ان کے محافظ اورڈرائیورسمیت چارافراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں ڈی ایس پی غنی خان اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے گاڑی پر شدید فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ہلاک جب کہ گاڑی میں سوار گارڈ راشد اور ڈرائیور ناصر سمیت 2 راہ گیرزخمی ہوگئے۔ پولیس فوری طورجائے وقوعہ پہنچی اورعلاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنا شروع کردیے جب کہ عینی شاہدین کے بیان بھی قلمبند کیے جارہے ہیں۔

News Code 1895382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =