مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج صبح 33 ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس سے خطاب میں ایران کو سامراجی طاقتوں اور اسرائیل کے ساتھ مقابلے میں سرفہرست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیائے اسلام اور اسلامی ممالک کا دوست نہیں ہے۔
صدر حسن روحانی نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے پیغمبر اسلام (ص) کو سب کے لئے رحمت قراردیا ہے اور آنحضور کی رحمت عام ہے۔
صدر حسن روحانی نے وحدت کانفرنس کے اہم موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس اس کانفرنس کا اہم موضوع ہے۔ دشمنان اسلام کی خواہش ہے کہ مسلمان بت المقدس کے موضوع کو فراموش کردیں لیکن ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس موضوع پر دقیق توجہ مبذول کریں اور اس کے راہ حل کے بارے میں عزتمندانہ اور جرائتمندانہ فیصلہ کریں اور فلسطینی عوام کی اسرائیل کے ہاتھوں آزادی اور رہائی کے سلسلے میں اپنی اسلامی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ سامراجی طاقتوں اور اسرائیل کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی آشکار ہے ، مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ نے دنیائے اسلام پر جو مظالم کئے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔
آپ کا تبصرہ