انڈونیشیا میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والا حملہ آور ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پولیس اسٹیشن کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک حملہ آورہلاک ہوگیا جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پولیس اسٹیشن کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک حملہ آورہلاک ہوگیا جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جس میں ایک حملہ آور مارا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پولیس اسٹیشن پر 2 خود کش بمباروں نے حملہ کیا ہے۔ پولیس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ہے اور عام افراد کی آمد و رفت روک دی ہے۔ دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 4 پولیس اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

News Code 1895361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =