امریکی فضائیہ کے حملے میں 4 افغان اہلکار ہلاک

امریکی فضائیہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں غلطی سے افغان فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنادیا جس کے نتیجے میں افغان نیشنل آرمی کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں غلطی سے افغان فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنادیا جس کے نتیجے میں افغان نیشنل آرمی کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے ضلع لوگر میں پل نامی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران امریکی فضائیہ نے بھی بھرپور حصہ لیا اور اسی دوران غلطی سے طالبان کی کمین گاہ سمجھ کر افغان فوج کی چیک پوسٹ پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی گئے۔

پولیس ترجمان شاہ پور احمد زئی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم اس علاقے میں امریکی فضائیہ کی کارروائی سے آگاہ تھے اور مکمل تعاون کر رہے تھے تاہم حادثہ کسی قسم کی غلط فہمی کے باعث پیش آیا جس کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ آئندہ سرچ آپریشن کے دوران رابطوں کو مزید مستحکم اور بھرپور منصوبہ بندی سے کیا جائے گا۔

News Code 1895356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =