چین میں خطرناک کیمیکل حملے میں 51 بچے اور 3 اساتذہ زخمی

چین میں ایک نوجوان نے اسکول میں داخل ہوکر بچوں اور اساتذہ پر خطرناک کیمیکل سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ پھینک دیا جس کے نتیجے میں 51 بچے اور 3 اساتذہ زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے چینی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں ایک نوجوان نے اسکول میں داخل ہوکر بچوں اور اساتذہ پر خطرناک کیمیکل سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ پھینک دیا جس کے نتیجے میں 51 بچے اور 3 اساتذہ زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کےمطابق  دارالحکومت بیجنگ کے ایک اسکول میں 23 سالہ نوجوان کونگ دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور طلبا پر خطرناک کیمیکل سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ کا اسپرے کردیا جس سے بچوں کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 3 اساتذہ اور 51 بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اساتذہ اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

News Code 1895355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =