کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں گذشتہ 48 گھنٹوں میں 4 جوان جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں گذشتہ 48 گھنٹوں میں 4 جوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں گذشتہ 48 گھنٹوں میں 4 جوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع گاندربل میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کے دوران دو نہتے نوجوانوں کو حراست میں لیکر گولیاں مار کر جاں بحق کردیا ۔

بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی ضلع بانڈی پورہ میں بھی سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا تھا ۔ اس طرح ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں صرف 48 گھنٹے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

News Code 1895354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =