پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ بدین میں تیز رفتار کا ایک کھائی میں جاگری جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ بدین میں تیز رفتاری کے باعث ایک کار کھائی میں جاگری جس کے باعث 6 افراد ہلاک  ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بدین کے علاقے راجو خانانی روڈ پر تیز رفتار کار کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور دو کمسن بچیاں بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ چنگچی رکشا کو بچاتے ہوئے پیش آیا اور تیز رفتار کار روڈ کے ساتھ  بھری ہوئی پانی کی کھائی میں گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

News Code 1895327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =