ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی حکمت عملی ناکام

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یوم شہید حزب اللہ کی مناسبت سے خطاب میں لبنان میں امن و سلامتی کو واشنگٹن سے بہتر اور مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یوم شہید حزب اللہ کی مناسبت سے خطاب میں لبنان میں امن و سلامتی کو واشنگٹن سے بہتر اور مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے۔سید حسن نصر اللہ نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے 11 نومبر کو یوم شہداء کے نام سے موسوم کیا ہے۔bسید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکی صدر کی رفتارامریکی فوج کے ساتھ مزدوروں اور نوکروں جیسی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ سبھی لوگ ایسے ہیں۔ انھوں نے شہید احمد قصیر کی استشہادی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید احمد قصیر نے اس دور کے اسرائیلی وزير اعظم شیرون اور اس کی فوج کی کمر توڑ دی ۔ اور غاصب اسرائیلی فوج پر کاری ضرب وارد کرکے اسے تاریخی شکست سے دوچار کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے اسرائیل کے خلاف بیان کی تعریف اورتمجید کرتے ہوئےکہا کہ اسرائیل کے خلاف ان کا بیان بہت ہی اہم اور قابل فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ عبدالملک الحوثی کا بیان بہت ہی دقیق اور  ایمان و صداقت پر مبنی ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی جنگی دھمکیاں دم توڑ گئی ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف حکمت عملی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئی ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ  عراق ، شام ، لبنان اور خطے کے دیگر ممالک  میں شرارت، فساد اور دہشت گردی کا اصلی محور ہےاور مسلمان حکمرانوں کو امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی ہمراہی کرنے کے بجائے اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم تسلیم نہ ہونے والی قوم ہیں اور اس دور کے یزید امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف آخری سانس تک پائداری اور استقامت کامظاہرہ کریں گے۔

News Code 1895326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =