بھارت نے مسجد مسمار کی ، پاکستان نے گردوارہ تعمیر کیا

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے، ہم نے گوردوارہ تعمیر کیا جب کہ انہوں نے مسجد مسمار کی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے، ہم نے گوردوارہ تعمیر کیا جب کہ انہوں نے مسجد مسمار کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نہرو والا بھارت نہیں رہا بلکہ ہندوستان بن گیا ہے، ہندوستان میں ہندوتوا سوچ غالب آچکی ہے، سیکولر سوچ، جس کا وہ پرچار کیا کرتے تھے وہ دفن ہو چکی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم گوردوارہ تعمیر کر رہے تھے اور وہ مسجد کو مسمار کر رہے تھے، ہم تاریخ بنا رہے تھے اور وہ تاریخ کو دفن کر رہے تھے تاہم یہ ایک تقابلی جائزہ ہے کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ اور ویژن کی ڈگر پر چل پڑا ہے جب کہ ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے۔

News Code 1895324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =