مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحلوں سے سمندری طوفان " بلبل " ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ ہزاروں مکانات تباہ اور 5 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والا سمندری طوفان ’بلبل‘ بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، دونوں ممالک کے ساحلی علاقوں میں تند و تیز ہواؤں کے جھکڑ کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف واقعات میں بنگلہ دیش میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ بھارتی شہر کلکتہ میں 3 اور ریاست اوڑیسہ میں 4 شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے، بنگلہ دیش سے 3 لاکھ اور بھارت میں سوا لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحلوں سے سمندری طوفان " بلبل " ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ ہزاروں مکانات تباہ اور 5 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔
News Code 1895301
آپ کا تبصرہ