کویت نے ایک خاتون کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا

کویتی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون مریم العقیل کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کویتی خبر رساں ایجنسی " کونا " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویتی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون مریم العقیل کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق کویت کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپا گيا ہے، اقتصادی امور کی ماہر مریم العقیل کو وزیر خزانہ نایف الحجرف کی جگہ تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ وزیر خزانہ کا قلم دان لے کر نایف الحجرف کو خلیجی تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

کویت کی پہلی خاتون وزیر خزانہ مریم العقیل ماہر اقتصادیات ہیں، کویت یونیورسٹی سے منسلک رہیں، انھوں نے وزارت خزانہ میں مالیاتی کنٹرول کے ادارے کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور بہترین کارکردگی دکھانے پر انہیں 2016ء میں وزیر مملکت برائے اقتصادی امور کی ذمہ داری بھی دی گئی تھی۔

News Code 1895299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =