پاکستان میں پولیس وین پر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ راجن پور میں پولیس وین پر وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ راجن پور میں پولیس وین پر وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عربی ٹبہ کے قریب پیش آیا، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس وین پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی۔

News Code 1895298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =