موصل سے داعش کے اہم کمانڈر گرفتار

عراقی فورسز نے عراق کے شہر موصل سے داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے عراق کے شہر موصل سے داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔ عراقی فورسز نے صوبہ نینوا میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعشی کمانڈر کو موصل کے صنعتی علاقہ الحی سےگرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عراقی فورسز نے موصل کو سن 2017 میں داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا تھا۔

News Code 1895296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =