فضل الرحمن کی ابتدا بھی غلط اور انتہا بھی غلط ہوگی

پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ حکومت نے اچھی حمکت عملی سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو دھرنے سے الگ کردیا ہے جبکہ فضل الرحمن کی ابتدا بھی غلط اور انتہا بھی غلط ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ حکومت نے اچھی حمکت عملی سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو دھرنے سے الگ کردیا ہے جبکہ فضل الرحمن کی ابتدا بھی غلط اور انتہا بھی غلط ہوگی۔ راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میلاد النبی (ص) کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نوازشریف کو علاج کے لئے جانے کی اجازت دی ہے، ان کی روانگی میں تاخیر کی وجہ نیب اور وزارت داخلہ کے مابین کاغذات کا مسئلہ ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے اچھی حکمت عملی سے نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو دھرنے سے الگ کر دیا، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ لوگ نہیں ہیں، کراچی اور لاہور میں ناکام استقبال سے ان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، ان کے مطالبات ناقابل قبول ہیں، ان کی ابتداء بھی غلط ہے انتہا بھی غلط ہوگی،وہ جب تک چاہیں بیٹھے رہیں، بے شک سال بیٹھے رہیں۔

News Code 1895290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =