پاکستان کی قومی ایئرلائین میں عملے اورمسافر کے درمیان ہاتھا پائی

پاکستان کی قومی ایئرلائین " پی آئی اے " کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئرلائین " پی آئی اے "  کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 702 میں مسافرنعمان واجد اکانومی کلاس سے فرسٹ کلاس میں جابیٹھا جس پر فلائٹ اسٹیورڈ نبیل عالم نے مسافر کوواپس اکانومی کلاس میں جانے کا کہا تو اس نے ہاتھا پائی شروع کردی۔ پائلٹ نے اسلام آباد پہنچتے ہی اے ایس ایف کوطلب کرلیا اور جہاز لینڈ کرنے کے بعد اے ایس ایف اہلکار مسافر نعمان کو پکڑ کرلے گئے ۔جس کے بعد مسافر کو تھانہ ایئرپورٹ چوکی پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

News Code 1895285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =