آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 3 افراد ہلاک

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیلتی جارہی ہے جس کی زد میں آکر میں 150 مکانات خاکستر ہوگئے شدید آگ سے جھلس کر 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

امدادی کاموں میں محکمہ فائر بریگیڈ کی 1500 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے جب کہ اس دوران ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

News Code 1895276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =