صدر حسن روحانی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ یزد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام حسن روحانی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ صوبائی سفر پر یزد پہنچ گئے ہیں ،جہاں مقامی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام حسن روحانی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ  صوبائی سفر پر یزد پہنچ گئے ہیں ،جہاں مقامی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ جہاں صوبہ کے گورنر، صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور یزد کے امام جمعہ، ایرانی پارلیمنٹ میں یزد کے نمائندوں اور بعض دیگر  حکام نے صدر حسن روحانی کا شاندار استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی یزد کے امی چخماق اسکوائر پر عوام کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ صدر حسن روحانی اردکان میں ایک بڑے صنعتی پراجیکٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔ ایرانی کابینہ کے 14 وزیر اس سفر میں صدر حسن روحانی کی ہمراہی کررہے ہیں۔

News Code 1895273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =