لاہور میں دیرینہ دشمنی پر دوگروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

لاہور کے علاقے باٹا پور میں دیرینہ دشمنی پر دوگروپوں میں فائرنگ سے ایک راہ گیر سمیت پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور کے علاقے باٹا پور میں دیرینہ دشمنی پر دوگروپوں میں فائرنگ سے ایک راہ گیر سمیت پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیال گاؤں میں کچھ عرصہ قبل رفاقت اور نذیر گروپ میں فائرنگ ہوئی تھی، واہگہ پولیس نے فریقین کو صلح کےلیے طلب کیا تھا۔  ایک گروپ چوکی جارہا تھا کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے دوسرے گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اعجاز، ظفر اور امجد موقع پر ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو اسپتال میں دم توڑ گئے، مرنے والوں میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق پانچ ماہ قبل نذیرگروپ کے دو افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر فریقین کا دوبارہ جھگڑا ہوا تو رفاقت وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس نے مرکزی ملزم رفاقت اور اس کے ساتھی شفیع کو گرفتار کرلیا ہے۔

News Code 1895272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =