امیر کویت کا ایرانی عوام اور حکومت کے نام تعزیتی پیغام

امیر کویت نے ایران میں آنے والے زلزلہ سے ہونے والے نقصانات پر ایرانی قوم اور ایرانی حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح  نے ایران میں آنے والے زلزلہ سے ہونے والے نقصانات پر ایرانی قوم اور ایرانی حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ امیر کویت نے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ رحمت اور مغفرت طلب کی اور اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ ایران کے 6 صوبوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 348 زخمی ہوگئے۔

News Code 1895264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =