پاکستانی وزیر اعظم آج کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج کرتار پور راہداری اورسکھوں کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج کرتار پور راہداری اورسکھوں کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کریں گے۔ راہداری کی تعمیرکے ساتھ پاکستان میں موجود سکھوں کے دوسرے مقدس ترین مقام گوردوارہ دربارصاحب میں بھی توسیع کی گئی ہے، 44 ایکڑ رقبے پرمشتمل دنیا کا یہ سب سے بڑا گوردوارہ ہے، سکھ یاتری 72 سال کی دعائیں پوری ہونے پرخاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں جہاں بھارت سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہوں گے وہیں سابق بھارتی کرکٹراورعمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھوبھی شریک ہوں گے۔ سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ، مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ اور اداکاروممبرپارلیمنٹ سنی دیول سمیت دیگر کئی بھارتی مہمان بھی راہداری کے راستے گوردوارہ دربارصاحب آئیں گے۔

News Code 1895245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =