کشمیر میں شدید برفباری سے 4 بھارتی فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی شدید برفباری کے دوران بھارتی فوج کے 4 اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی شدید برفباری کے دوران بھارتی فوج کے 4 اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں سردیوں کے آغاز سے ہی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے ہیں جب کہ مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ضلع کپواڑا میں طوفان کی زد میں آکر بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں بھی دو اہلکار ہلاک ہوئے اور مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سری نگر میں ایک فٹ جب کہ کپواڑہ ، شوپیاں، گاندربل اور بارہ مولا میں 3 سے 4 فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ خراب موسم کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ مواصلاتی نظام منقطع ہے۔ وادی کو جانے والی تمام مرکزی شاہراہیں، سری نگ جموں ہائی وے، سری نگر پونچھ ہائی وے اور سری نگر کرگل ہائی وے برفباری کے باعث بند ہوگئی ہیں جہاں 2 ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

News Code 1895243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =