آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی ہے، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ٹیم نے صرف 107 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے کیا۔

دونوں اوپنرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا 107 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 11.5 اوورز میں پورا کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 48 اور ایرون فنچ نے 52 رنز بنائے۔

News Code 1895234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =