ایران کا ایٹمی پروگرام دنیا کا شفاف ترین ایٹمی پروگرام ہے

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر تمام فریقوں کو پابند رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام دنیا کا شفاف ترین ایٹمی پروگرام ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اجلاس سے خطاب میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر تمام فریقوں کو پابند رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام دنیا کا شفاف ترین ایٹمی پروگرام ہے۔ لاوروف نے ماسکو میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ دنیا کا اہم معاہدہ ہے اور اس کی حفاظت صرف ایران کی نہیں بلکہ سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ایران کا ایٹمی پروگرام دنیا کے شفاف ترین ایٹمی پروگرام میں تبدیل ہوگیا ہے۔ ماسکو کانفرنس میں دنیا کے 40 ممالک سے 250 شخصیات شریک ہیں۔

News Code 1895232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =