میرانشاہ میں فائرنگ سے پولیس افسر کا بہنوئی ہلاک

پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی ہلاک  ہوگئے۔ میرانشاہ میں میرعلی سب ڈویژن کے گاؤں خدی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منصور خدی جاں بحق ہوگئے۔ انہیں خدی کی مرکزی مارکیٹ میں نشانہ بنایا گیا۔ منصور خدی ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی تھے اور ملزمان انہیں قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کو بھی نامعلوم افراد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغواء کرکے قتل کردیا تھا۔ ان کی لاش افغانستان سے ملی تھی۔

News Code 1895219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha