ایران کے 6 صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے/ 5 افراد جاں بحق 332 زخمی

ایران کے 6 صوبوں مشرقی آذربائیجان، اردبیل، گیلان، زنجان، مغربی آذربائیجان اور قزوین میں 5 اعشاریہ 9 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 332 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے 6 صوبوں مشرقی آذربائیجان، اردبیل، گیلان، زنجان، مغربی آذربائیجان اور قزوین میں 5 اعشاریہ 9 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 332 زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلہ کافی شدید تھا جو 10 سیکنڈ تک جاری رہا ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں جن کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے مشرقی آذربائیجان اور دیگر صوبوں کے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر امداد رسانی کا کام شروع کردیں ۔

News Code 1895217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =