دشمن ، عراق اور لبنان میں لہروں اور موجوں پر سوار ہونا چاہتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ دشمن عراق اور لبنان میں لہروں اور موجوں پر سوار ہونے کی کوشش کررہے ہیں اور امریکہ کے حامی افراد کو اقتدار میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے کہا ہے کہ دشمن عراق اور لبنان میں لہروں اور موجوں پر سوار ہونے کی کوشش  کررہے ہیں اور امریکہ کے حامی افراد کو اقتدار میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

میجر جنرل باقری نے قم میں مسجد جمکران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمنوں کے پاس ہم سے ہتھیار زیادہ ہیں لیکن ان میں اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی نظآم کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بھر پور حمایت اور پیروی کرنی چاہیے۔

میجر جنرل باقری نے عراق اور لبنان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور لبنان کے دشمن موج سواری کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اپنے حامی افراد کو اقتدار میں لانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں لیکن عراق اور لبنان کی عوام امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔ جنرل باقری نے کہا کہ عراقی عوام نے اربعین کے موقع پر واضح کردیا ہے کہ وہ حسینی  راستہ پر گامزن ہیں۔

News Code 1895204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =