اسرائیل نے مغربی پٹی سے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی پٹی سے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی پٹی سے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بیت لحم کے شمال میں طولکرشہراور طمون علاقہ پر حملہ کرکے 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اس علاقہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ اسرائیل کی فلسطینیوں پر بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سعودی عرب سمیت کئي عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار کئے ہوئے ہیں۔

News Code 1895202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =