پاکستان کا بھارت پر ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش کا الزام

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات اورنقشے صرف ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہےاور پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات اورنقشے صرف ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہےاور پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن پر پاکستان نے کرتارپورآنے والے یاتریوں کیلئے پیکج بنایا ہے جس کے تحت یاتریوں کیلئے ویزہ ، دس روز قبل فہرستوں کے تبادلہ اور بیس ڈالر فیس کی شرط ختم کی گئی ہے۔ محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کرے گا،پاکستان نے مقررہ وقت میں راہداری منصوبہ مکمل کیااور بین الاقوامی برادری نے پاکستان کے ان خیر سگالی اقدامات کو سراہا۔

News Code 1895200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =