امریکہ کا ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام

امریکہ میں سان فرانسسکو کی عدالت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سان فرانسسکو کی عدالت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جاسوسی کرنے والوں میں ایک سعودی شہری علی الزباراہ  ہے جب کہ دوسرا احمد ابو عمو ہے جس کا تعلق امریکہ سے ہے، اس کیس میں تیسرے شخص احمد المتایری کے ملوث ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس کا تعلق سعودی عرب سے ہے جو کچھ عرصہ تک سعودی شاہی خاندان سے بھی منسلک رہا ہے۔

عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین نے سماجی رابطے کی سائٹ پر سعودی حکومت کو مخالفین سمیت دیگر صارفین کی ذاتی معلومات فراہم کیں اور اس عوض مبلغ دریافت کیا۔

News Code 1895197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =