مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویتی عوام ملک میں جاری کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اورمظاہرین ملک میں سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کویتی عوام کو مظاہرےکی دعوت کویت کی پارلیمنٹ کے سابق نمائندے صالح الملا نے دی اور عوام نے بھی ان کی اس دعوت پر لبیک کہا ۔ صالح الملا نے کہا کہ کویت میں جاری کرپشن سے عوام سخت ناراحت ہیں اور کویتی عوام ملک میں سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کے خواہاں ہیں۔ مظاہرین نے کویت کی پارلیمنٹ کے سربراہ مرزوق الغانم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اس کے استعفی کا مطالبہ کیا۔

کویتی عوام ملک میں جاری کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ملک میں سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔
News Code 1895193
آپ کا تبصرہ