نوازشریف سروسز اسپتال سے جاتی امرا پہنچ گئے

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جاتی امرا پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جاتی امرا پہنچ گئے ہیں۔ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں، اس موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر مبارکباد دی جب کہ والدہ  بیگم شمیم نے دونوں بیٹوں اور مریم نواز کو گلے لگا کر پیار کیا اور دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی میرے بچوں کو ہر مصیبت سے بچائے اور ان کی مشکلات آسان کرے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے مشروط ضمانت منظور کی تھی۔

News Code 1895181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =