بھارت نے فضائی آلودگی کا ذمہ دار پاکستان اور چين کو قرار دیدیا ہے

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نےبھارت میں بڑھتی فضائی آلودگی کا ذمہ دار پاکستان اور چین کو ٹھہرا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نےبھارت میں بڑھتی فضائی آلودگی کا ذمہ دار پاکستان اور چین  کو ٹھہرا دیا ہے۔ بی جے پی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نے کہا کہ " یہ جو زہریلی ہوا آرہی ہے، زہریلی گیس آئی ہے، ہوسکتا ہے کہ کسی بغل کے ملک نے چھوڑی ہو جو ہم سے گھبرایا ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور چین ہم سے گھبرائے ہوئے ہیں "۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کو اِس معاملے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ پاکستان نے کوئی زہریلی گیس جاری کی ہے کیونکہ جب سے نریندر مودی نے دوبارہ اقتدار سنبھالا ہے تب سے پاکستان مایوس ہے اور بھارت سے خوفزدہ ہے" ۔

بی جے پی رہنما نے دہلی کے وزیراعلیٰ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اُنہوں نے بھارت کے کسانوں اور صنعت کاروں پر زہریلی آلودگی کا الزام لگا یا ہے جبکہ کسانوں کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کسان بھارت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کسانوں اور صنعت کاروں کے بغیر ملک کو چلانا ناممکن ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی ہر مسئلے کا حل نکال لیتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اِس مسئلے کا حل ضرور نکال لیں گے۔

News Code 1895178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =