یونان میں ایک ٹرک سے 39 افغان باشندوں سمیت 41 غیر قانونی تارکین وطن برآمد

یونان میں ایک ٹرک سے 39 افغان باشندوں سمیت 41 غیر قانونی تارکین وطن برآمد ہوئے جس پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان میں ایک ٹرک سے 39 افغان باشندوں سمیت 41 غیر قانونی تارکین وطن برآمد ہوئے جس پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یونان کے شمالی علاقے میں پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک ریفریجریٹر ٹرک سے 41 تارکین وطن کو تحویل میں لے لیا۔ ان میں سے 39 کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ٹرک میں چھپ کر کئی غیر قانونی طور پر سرحدیں عبور کر کے کئی دنوں تک کا سفر کرنے والے تارکین وطن کی صحت بہتر ہے تاہم 4 تارکین وطن کو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق جارجیا سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام تارکین وطن کی شناخت کے عمل میں 2 روز لگ سکتے ہیں۔ ٹرک سے متعلق معلومات جمع کر رہے ہیں۔ ٹرک سے برآمد ہونے والے تمام افراد کی عمریں 22 سے 48 سال کے درمیان ہے۔ واضح رہے کہ 10 روز قبل برطانیہ میں ایک کنٹینر سے 39 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں جو ویت نام کے شہری تھے جب کہ تین روز قبل فرانس اور اٹلی کی سرحد کے نزدیک ایک ٹرک سے 31 پاکستانی تارکین وطن پکڑے گئے تھے۔

News Code 1895164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =