اٹلی میں دھماکے کے نتیجے میں 3 فائر فائٹرز ہلاک

اٹلی میں ایک عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 3 فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں ایک عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 3 فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اٹلی کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف تھا کہ اس دوران  دھماکہ ہوگیا اور عمارت مکمل طور تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 فائر فائٹرز ہلاک اور 4 زخمی  ہوگئے۔ایک فائر فائٹرز کی لاش ملبے تلے دب گئی جسے نکالنے کے لیے گھنٹوں کھدائی کی گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاحال دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، دھماکے کی نوعیت سے محسوس ہوتا ہے کہ دھماکہ منصوبہ بندی سے کیا گیا۔ میونسپل ادارے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر جمع کرانے کی پابند ہو گی۔

News Code 1895160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =