ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

پاکستان میں ڈیرہ اسماعیل خان کے کلاچی علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ڈیرہ اسماعیل خان کے کلاچی علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق ایف سی اہلکار رکشے کے ذریعے باچا آباد کے علاقے میں راشن لے کر جارہے تھے کہ انہیں نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا، فائرنگ کی زد میں آکر دونوں اہلکار اور ایک راہگیر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ علاقے میں ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔

News Code 1895154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =