آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو ہرا دیا

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے۔ میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کی طرف سے دیا گیا 151 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹ کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 150 رنز بنائے، گرین شرٹس کی طرف سے افتخار احمد 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان بابر اعظم 50رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔

پاکستان کی طرف سے اوپنر فخر زمان 2، حارث سہیل 6، محمد رضوان 14، آصف علی 4 اور عماد وسیم 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی طرف سے اسٹیو اسمتھ نے 51 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو فتح گر ثابت ہوئی، اس دوران انہوں نے 11 چوکے اور 1 چھکا بھی لگایا۔ آسٹریلیا، پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی کررہا ہے، جس کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا تاہم دوسرے میچ میں کامیابی آسٹریلیا کے نام رہی جبکہ سیریز کا ایک میچ ابھی باقی ہے۔

News Code 1895149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =