مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کوئٹہ کی پولیس نےبارود سے بھری گاڑی شہر میں داخل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے کوئٹہ میں آنے والی بارود سے بھری مشتبہ گاڑی کو اغبرگ کے مقام پر روک کرشہرمیں داخلے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو شناخت کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گاڑی سے 35 کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا جس میں 2 ایس ایم جیز، ایک پسٹل، ہینڈ گرنیڈزبھی شامل ہے۔

پاکستان میں کوئٹہ کی پولیس نےبارود سے بھری گاڑی شہر میں داخل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
News Code 1895144
آپ کا تبصرہ