فرانسیسی صدر چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پیر کو چین کے تین روزہ دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پیر کو چین کے تین روزہ دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے۔ فرانسیسی صدر منگل کے روز شنگھائی ایکسپورٹ میلے میں مہمان خصوصی کے طور پر فرانس کی نمائندگی کریں گے۔فرانسیسی صدر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ تجارت اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر بات چیت بھی کریں گے۔2017 میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایمانوئل میکرون کا چین کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

News Code 1895134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =