افغانستان میں مسافر بس کے نزدیک بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک

افغانستان میں ایک مسافر بس کے نزدیک سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 مسافر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں ایک مسافر بس کے نزدیک سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 مسافر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبے بغلان کے دارالحکومت کے قریب ایک مرکزی شاہراہ کے کنارے نصب بم اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے ایک مسافر بس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے بس میں سوار 4 بچے، 2 خواتین اور 2 مرد ہلاک ہوگئے جب کہ 6 افراد زخمی ہیں زخمیوں میں بھی 2 بچے شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔

News Code 1895133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =