پاکستانی فوج کی قربانیوں کے ثمرات رائیگاں نہیں ہونے دیں گے

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی مذموم مقصد کے لیے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی مذموم مقصد کے لیے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، اجلاس میں ملکی و خطے کی سیکیورٹی صورت حال، داخلی سلامتی، مشرقی سرحد، جیو اسٹریٹجک حالات،  ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتر امن واستحکام کی صورتحال قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے اور ان قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی مذموم مقصد کے لیے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔

News Code 1895132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =