آل پارٹیز کانفرنس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری شریک نہیں ہوئے

پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹی کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شرکت نہیں کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹی کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شرکت نہیں کی۔ اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ اور دھرنے کا آج پانچواں روز ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں حکومت کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر بھی مشاورت کی گئی۔اس اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے بجائے ان کی سیاسی جماعتوں کے وفود شریک ہیں۔ (ن) لیگ کے وفد کی قیادت ایاز صادق کررہے ہیں، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر، اے این پی کی طرف سے زاہد خان ، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ اور دیگر سیاسی رہنما اے پی سی میں شریک ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا حکومت کے خلاف احتجاج صرف جے یو آئی کا فیصلہ تھا؟، آپ لوگ ناجائز حکومت سے نجات چاہتے ہیں یا ان کے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں، اگر مشترکہ فیصلہ کرنا ہے تو ہماری جماعت اسمبلیوں سے استعفوں کے لیے بھی تیار ہے۔

News Code 1895130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =