کشمیر کی سبزی منڈی میں گرنیڈ حملے میں 1 شخص ہلاک اور 34 زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سبزی منڈی میں نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور پیرا ملٹری پولیس کے 3 اہلکاروں سمیت 34 شہری زخمی ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سبزی منڈی میں نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور پیرا ملٹری پولیس کے 3 اہلکاروں سمیت 34 شہری زخمی ہوگئے۔

 اطلاعات کے مطابق ہری سنگھ اسٹریٹ پر واقع سبزی منڈی میں گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے، حملہ اس وقت کیا گیا جب مارکیٹ میں گاہکوں کا ہجوم تھا، حملے کی زد میں آکر 1 شخص ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پیرا ملٹری پولیس فورس کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔  15 دنوں میں یہ تیسرا گرنیڈ حملہ ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1895129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =