عرب ممالک اسرائیل کو اپنا اتحادی سمجھتے ہیں

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ عرب ممالک اسرائیل کو اپنا ایک اہم اتحادی ملک سمجھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ عرب ممالک اسرائیل کو اپنا ایک اہم اتحادی ملک سمجھتے ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ عرب ممالک کیر فتار ہم سے دشمنی پر مبنی نہیں بلکہ دوستی پر مبنی ہے اور بہت سے عرب ممالک  اسرائیل کو اپنا اتحادی سمجھتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل اور عرب ممالک دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔ اس نے کہا کہ سنی دہشت گردی القاعدہ اور داعش کی سرپرستی میں یا شیعی دہشت گردی ایران کی شکل میں ہو دونوں کے خلاف اسرائیل اور عرب ممالک متحد ہیں۔

News Code 1895121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =