روس اور شام کے جنگی طیاروں کی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی

شام ميں روس اور شامی فوج کے طیاروں نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام ميں روس اور شامی فوج کے طیاروں نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس اور شامی طیاروں نے صوبہ ادلب کے جنوبی علاقہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تہس نہس کردیا ہے۔ روس اور شام کے طیاروں کی بمباری میں فیلق الشام دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے والے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1895117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =