نیپال میں مسافروں سے بھری بس دریا میں گرنے سے 17 افراد ہلاک

نیپال میں مسافروں سے بھری بس دریائے سنکوشی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال میں مسافروں سے بھری بس دریائے سنکوشی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نیپال کے پہاڑی سلسلے سے گزرتے ہوئے ایک مسافر بس دریائے سنکوشی میں جاگری جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس ایک تقریب سے واپس آرہی تھی جس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور بس ہائی وے پر موڑ کاٹنے کے دوران توازن برقرار نہیں رکھ سکی اور دریائے سنکوشی میں گرگئي ۔

News Code 1895115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =