عراقی عوام کا دینی مرجعیت کی بھر پور حمایت کا اعلان

عراقی عوام نے عراق کی دینی مرجعیت کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے دارالحکومت بغداد میں عظیم الشان مظاہرے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی عوام نے عراق کی دینی مرجعیت کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے دارالحکومت بغداد میں عظیم الشان مظاہرے کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے مرجع عالیقدر آیت اللہ سیستانی کی حمایت میں عراقی عوام بغداد کے التحریر اسکوائر حاضر ہوئے اور مرجع عالیقدر کے ساتھ  اپنی وفاداری کا اعلان کیا اور عراق میں امن و سلامتی برقرار کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل بعض بلوائیوں نے حکومتی اور عوامی اموال کو تباہ و برباد کرنے کی تلاش و کوشش کی۔ آیت اللہ سیستانی کے نمائندے سید احمد صافی نے بیت المال اور عوامی اموال کو نقصان پہنچآنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

News Code 1895113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =