ہانگ کانگ میں مظاہرین نے شاپنگ مال پر قبضہ کرلیا

ہانگ کانگ میں مظاہرین نے شاپنگ مال پر قبضہ کرلیا، صورت حال کنٹرول کرنے کے لیے اسپیشل فورس نے مال کا محاصرہ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں مظاہرین نے شاپنگ مال پر قبضہ کرلیا، صورت حال کنٹرول کرنے کے لیے اسپیشل فورس نے مال کا محاصرہ کرلیا۔ ہانگ کانگ میں 22 ہفتے سے پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب بعض مقامات پر پرتشدد واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔شاپنگ مال میں صورت حال کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور انہیں باہر نکالا، مظاہرین پولیس کی پرتشدد کارروائیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ اس سے قبل مظاہرین نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مقامی دفتر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ ہانگ کانگ پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کے اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ کا استعمال کیا تھا۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں جمہوری اصلاحات کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

News Code 1895111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =