امریکہ کے ساتھ مذاکرات ممنوع / 13 آبان کی ریلیوں میں طلباء کا بنیادی نعرہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت عظيم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گيا ہے ۔ ایرانی فضائيں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت عظيم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گيا ہے ۔ ایرانی فضائيں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں ۔طلباء اور طالبات نے امریکہ مذاکرات کو ممنوع قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ بڑے شیطان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔  تہران کی مرکزی ریلی کا اہتمام امریکی سفارتخانہ ( جاسوسی کے اڈے ) پر کیا گيا ۔ تہران کی عظيم ریلی کے شرکاء نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو ممنوع قراردینے پر زوردیا ۔ ایران میں ہر سال 13 آبان مطابق 4 نومبر عالمی سامراج سے مقابلے کے دن کے عنوان سے منعقد کیا جاتا ہے اس دن ایرانی طلباء نے امریکی (سفارتخانہ ) جاسوسی اڈے پر قبضہ کیا تھا۔ سیکڑوں صحافی ، فوٹوگرافر اور فلم بردار آج کی ریلیوں کی خبریں نشر کرنے کے لئے موجود ہیں ۔

News Code 1895110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =