جنوبی کوریا کے سمندر میں گرنے والے ہیلی کاپٹر سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئيں

جنوبی کوریا میں سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے فائر ڈپارٹمنٹ کے ہیلی کاپٹر میں سوار مزید دو اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم اب بھی 3 افراد لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے فائر ڈپارٹمنٹ کے ہیلی کاپٹر میں سوار مزید دو اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم اب بھی 3 افراد لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک چھوٹے سے جزیرے ڈوکڈو میں سیاحوں کی مدد کو جانے والا فائر ڈپارٹمنٹ کا ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر کے مکمل طور پر سمندر برد ہوجانے کے باعث حادثے کے شکار افراد کی تلاش میں مشکل کا سامنا تھا۔

ریسکیو ادارے کے درجنوں غوطہ خوروں اور امدادی کارکنوں نے انتھک محنت کے بعد کل 2 اہلکاروں کی لاشیں نکالی تھیں جب کہ آج بھی سمندر کی 72 میٹر گہرائی میں ہیلی کاپٹر کی باقیات کے کچھ حصوں سے دو مردوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔

حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت فائر ڈپارٹمنٹ کے 7 اہلکار سوار تھے جن میں سے مجموعی طور پر 4 کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 3 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکومت نے ہلاک ہونے والے محکمہ فائر اینڈ سیفٹی کے ملازمین کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

News Code 1895108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =