امریکہ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکہ سے مذاکرات کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے ساتھ مذاکرات مسائل کا حل نہیں بلکہ وقت کا ضیاع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکہ سے مذاکرات کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے فرمایا:  امریکہ کے ساتھ مذاکرات مسائل کا حل نہیں بلکہ وقت کا ضیاع ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 13 آبان عالمی سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلے کے دن کی مناسبت سے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: جو لوگ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو مسائل کا حل سمجھتے ہیں، انہیں حالات کا درست اداراک نہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ ایک سنگین غلط فہمی کا شکار ہیں، امریکہ سے مذاکراتی عمل کوئی بہتری نہیں لائے گا۔ رہبر معظم نے مزید فرمایا: ہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے خواہش مندوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان کی کاوشوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، امریکہ اس حد تک جا چکا ہے جہاں مذاکرات بے سود اور بے مقصد ہو جاتے ہیں، ایسی صورت حال میں مذاکرات وقت کا ضیاع ہوں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملکی پیداوار کی رونق کو اقتصادی مسائل اور مشکلات کا حل قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کی اقتصادی مشکلات کا حل ملک کے اندر موجود ہے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرح اب ہمیں یورپی ممالک کے اقدامات کی انتظار نہیں کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ملکی اقتصادی مشکلات کے حل کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سے جوڑ کر بہت بڑي غلطی کا ارتکاب کیا گيا ۔ امریکہ بڑا شیطان اور ناقابل اعتماد ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ ایران کی پیشرفت اور ترقی کا دشمن ہے ہم نے ایٹمی معاہدے میں عقب نشینی کی اور ان کی باتوں کو تسلیم کرلیا تو انھوں نے میزائل کا مسئلہ بھی پیش کردیا ، اگر امریکہ ہم سے یہ چاہتا کہ ہم اپنے میزائلوں کا فاصلہ کم کرکے صرف 150 کلو میٹر تک محدود کرلیں اگر ہم اس بات کو مان لکتے تو ملک کا جنازہ نکل جاتا اور اگر نہ مانتے تو موجودہ صورتحال برقرار رہتی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرانس کے صدر میکرون کی ثالثی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: میکرون نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک ملاقات میں تمام مشکلات حل ہوجائیں گی اس بات سے ایسا لگتا ہے کہ فرانسیسی صدر بہت سادے ہیں یا امریکہ کے دوست ہیں۔

News Code 1895098

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =